پاکستان میں صرف ذاتی مفادات کیلئے قانون سازی کی گئی: چیف جسٹس

Justice Anwar Zaheer Jamali

Justice Anwar Zaheer Jamali

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے کہا ہے کہ ہمیں وہ لیڈر شپ نہیں مل سکی جو قوموں کو بلندیوں پر پہنچا دیتی ہے ، کرپشن اور بیڈ گورننس کےخاتمے کیلئے فرشتے آسمان سے نہیں اتریں گے ۔ غریب کا بچہ پڑھ کر بھی گھروالوں کا پیٹ نہ بھر سکے تو وہ کیا کرے۔

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انوظہیر جمالی نے کہا کہ پاکستان میں ذاتی مفادات کے لیے قانون سازی کی گئی، ہر شخص کرپشن ، اقربا پروری اور بیڈ گورننس کی بات کر رہا ہے ۔ کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے کے لیے فرشتے آسمان سے نہیں اتریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں امیر امیر اورغریب غریب تر ہو رہا ہے ۔ لوگ بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی شکایت کرتے ہیں ، غریب کا بچہ پڑھ کر بھی گھروالوں کا پیٹ نہ بھر سکے تو کیا کرے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں وہ لیڈر شپ نہیں مل سکی جو قوموں کو بلندیوں پر پہنچا دیتی ہے، کسی کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے تو ایک بڑی لابی تحفظ کرنے آجاتی ہے۔