پاکستان میں سرمایا کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست

Pak China

Pak China

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں سرمایا کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست رہا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق نو ماہ میں چین 51 کروڑ ڈالر سے زائد سرمایا کاری کر چکا ہے۔

پاکستان میں سرمایا کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں چین کے سرمایا کار دنیا کے تمام ممالک پر بازی لے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں برس چین کی جانب سے سرمایا کاری میں دگنا اضافہ ہوا ہے ، نو ماہ میں چین نے 51 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کی۔

ماہرین کے مطابق پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت چینی سرمایا کار بہت تیزی سے پاکستان میں سرمایا کاری کر رہے ہیں جبکہ مستقبل میں اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔