پاک ایران سرحدی علاقے میں ایف سی کی کارروائی، منشیات برآمد

Drugs

Drugs

ماشکیل (جیوڈیسک) پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں ایف سی کی کارروائی ، 463 کلو منشیات برآمد۔

ذرائع کے مطابق ایف سی نے پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں چھائی گئی منشیات برآمد کرلی جس میں 450 کلو افیون اور 13 کلو ہیروئن شامل ہے۔

تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ منشیات بیرون ملک سمگل کی جانی تھی ، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔