پاکستان مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل چاہتا ہے: سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

نیویارک (جیوڈیسک) او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مشتمل ہے جو تاحال نافذ العمل نہیں ہو سکیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیری عوام سے کئے گئے استصواب رائے کے وعدے کے برعکس بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مسلسل ریاستی دہشت گردی سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دو دہائیوں کے دوران نوے ہزار سے زائد معصوم کشمیری بھارتی درندگی کا شکار ہو کر مارے جا چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم پر کشمیری عوام پر غداری کے مقدمات بنا دیے جاتے ہیں۔