فاٹا کے تمام مسائل کا جڑ ایف سی آر ہے۔ شہاب الدین خان

Bajaur Agency

Bajaur Agency

باجوڑایجنسی: رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے تمام مسائل کا جڑ ایف سی آر ہے اور اس کے خاتمے کے بعد لوگ اپنے مسائل خود حل کرسکیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑ ایجنسی کے تحصیل برنگ کے دورافتادہ علاقے شربتئی میں بٹ خیلہ اور باجوڑ کو ملانے والے پل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں او رباجوڑایجنسی میں اشیائے خوردونوش پر ٹیکس عائدہے جوکہ حکومت کے حامی قبائلی مشران کو دیاجاتاہیں جوکہ سراسر ظلم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ نظام کیوجہ سے فاٹا کیلئے مختص 15ارب روپے میں سے بمشکل 5ارب روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ باقی 10ارب قومی خزانے میں واپس جاتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد وفاقی حکومت فاٹا سے فرسودہ نظام ایف سی آر کا خاتمہ کریگی۔

اس سے قبل رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے 2010ءء میں سیلاب کیوجہ سے تباہ ہونیوالے پل کا افتتاح کیا ۔پل کے دوبارہ تعمیر پر12کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ یادرہے کہ علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اس پل کو دوبارہ تعمیر کیاجائے کیونکہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔