پاکستان کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے نجی شعبے کو فروغ دینا ہو گا

Nawaz Sharif Meeting

Nawaz Sharif Meeting

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کہا کہ حکومت نے گزشتہ 3 مشکل ترین سالوں میں معیشت کو مستحکم کیا اور اب ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے نجی شعبے کو فروغ دینا ہو گا۔

ورلڈ بینک کے صدر کے مطابق معاشی اصلاحاتی عمل میں صوبوں کو بھی اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بے گھر ہو جانے والے افراد کی آباد کاری میں ورلڈ بینک حکومت کی معاونت کرے گا۔

غیر ملکی پناہ گزینوں کی میزبانی کیسے کی جائے، یہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہئے۔