مستقبل پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیا جائے گا

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ : مستقبل پاکستان پارٹی کے صوبائی نائب صدر نے کہا ہے کہ مستقبل پاکستان میں شامل ہونے والوں کو عذت احترام اور جائز مقام دیا جائے گا۔وہ جہانگیرہ ضلع نوشہرہ میں ایک شمولیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان پارٹی کا منشور ملک کے دیگر سیاسی پارٹیوں سے با لکل منفرد ہے ۔ہم ملک میں صدارتی طرزِ حکومت رائج کریں گے، ملک کا ہر ڈویژن ایک صوبہ بنے گا۔

کرپشن کرنے والے کو کم از کم پانچ سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا دی جائے گی۔صدر اور سینیٹرز کا انتخاب عوام براہ راست الیکش کے ذریعے کریں گے۔مزدور کی کم از کم روزانہ کی اجرت ایک ہزار روپے ہو گی اور ہر غریب گھرانے کو حکومت سے ہر ماہ ایک من آٹا مفت میں دیا جائے گا۔