پاکستان جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

Pakistan Junior Hockey Team

Pakistan Junior Hockey Team

کوالالمپور (جیوڈیسک) پاکستان نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ پر 7 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔

اس طرح پاکستان جونیئر ایشیاکپ ہاکی کےفائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

مقررہ وقت میں مقابلہ 2،2 گول سے برابر رہا تھا۔ فائنل میں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔