پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچیز کی نامزدگی پر مبارک

Hockey

Hockey

کراچی : نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان، مشیر کھیل غلام محمد خان، AVP انور فاروقی، PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان نے ایک بیان میں پاکستا ن جونیئر ہاکی ٹیم کا کوچ نامزد ہونے پر اولمپین طاہر زمان، اولمپین ذیشان ااشرف اورانٹرنیشنل ارشد حسین کو دلی مبارک باد دی ہے ایک بیان میں مندرجہ بالا افراد نے کہاہے کہ ان افراد کی نامزد گی نیشنل بینک کے لئے ایک اعزاز ہے۔

ہمیں امید ہے کہ ماضی کی طرح یہ افراد پاکستا ن کی ہاکی کی مستقبل میں بھی خدمت کرتے رہے گے اویس اسد خان نے PHF کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے ملک کی ہاکی کے تینوں افراد جس میں 2 پاکستان کے کپتان بھی رہے ہیں ان کو یہ اعزاز دے کر نیشنل بینک پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ افراد ا نتھک محنت کر کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بام عروج پر پہچائے گے درین اثناپاکستان ہاکی کا جو کیمپ لگایاگیاہے اس میں 16 کھلاڑیوں کاتعلق نیشنل بینک سے ہے۔