مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/7/2016

Saifullah Kasuri PTI

Saifullah Kasuri PTI

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر حاجی سیف اللہ قصوری نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کے قتلِ عام پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر انتہا پسندی ترک نہ کی تو بہت جلدبھارت درجنوں حصوں میں بٹ جائے گا ،بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسند جماعتوں اور حکمرانوں نے ہمیشہ کشمیری مسلمانوں کو دبانے اور ہراساں کر نے کی کوشش کی اور اپنی انتہا پسندی کا نشانہ بنایا، بھارت کو ہندوں کے علاوہ دوسری اقلیتوں کے خلاف نفرت،اشتعال اور قتلِ عام ہندو سامراج بلکہ خود ہندستان کو بہت مہنگا پڑے گا،کشمیری مسلمانوں پر مظالم سے بھارت کا مکروچہر ہ ساری دنیا کے سامنے عیاںہو گیا ہے ، خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت اصل میں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور دہشت گردی کروانے والا ملک ہے ،جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول کا کام ہے ، پاکستان کو بھارت کے ساتھ تب تک بائیکاٹ کرنا چاہیے جب تک وہ کشمیر اور بھارت میں بسنے والے تیس کروڑ مسلمانوں کو اُن کے بنیادی حقوق نہیں دیتا اور بھارت میں انتہا پسند ہندوں کو لگام نہیں دیتا،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان کی بیس کروڑ عوام کسی ایٹم بم سے کم نہیں ہم کشمیرکی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ، اگربھارت نے کشمیریوںکے خلاف اپنی جارحیت اور معصوم لوگوں کا قتلِ عام بند نہ کیا تو مودی سن لو تمہارے ہندستان کا نام صرف کتابوں کی حدتک محدود کردیں گے، دنیا میں ہندستان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے نواز شریف کی خاموشی پر ن لیک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اندر شیر اور باہر گیدڑہے ، ملک دشمنوں کے خلاف خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی کاروبار کو اہمیت دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام ماجد مسجد عائشہ میں شروع، عازمین کو چارٹس، بینرز،نقشہ جات کی مدد سے مناسک حج و عمرہ سیکھایا جاتا ہے، حاجی محمد اسلم ، تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد عائشہ مصطفی آباد میں میں عازمین حج کو بینرز، چارٹس، نقشہ جات، ماڈل اور مقدس تصاویر کی مدد سے استفادہ کروایا جاتا ہے، مناسک حج و عمر کی ادائیگی اور وہاں پر پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں عازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے، حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ہم 1991سے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے فی سبیل اللہ خدمت کر رہے ہیں، ہم حاجیوں کوگھر سے لیکر حج و عمر کرنے اور گھرواپسی تک رہنمائی کرتے ہیں، ہم حاجیوں کو گھر سے لیکر حاجی کیمپ تک اور واپسی کے وقت ائیر پورٹ سے واپس گھر تک پہنچانے کا کام بھی فی سبیل اللہ کرتے ہیں، اب تک مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے سینکڑوں عازمین حج تربیت حاصل کرچکے ہیں، اور مزید سلسلہ جاری ہے، ہم ہر اتوار کو صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 12بجے تک تربیتی پروگرام کرتے ہیں، عوام مستفید ہونے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیںاس سلسلے میں آئندہ پروگرام 17.24.31 جولائی اور7.14اگست کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک منعقد ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہم محمد عمران سلفی کو جرات مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے مسلسل چھ بار بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی ہے، عمر شاہین کا تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق فنانس سیکرٹری الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن عمر شاہین کی طرف سے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کو جرات مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر عمر شاہین نے کہا کہ محمد عمران سلفی نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ، مسلسل چھ بار بلا مقابلہ صدر پریس کلب منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی ہے، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)کی صحافی برادری ان کی قیادت میں متحد و متفق ہے، ان کی صحافیوں کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے پریس کلب کی رجسٹریشن کے بعد صحافیوں کو پریس کلب لیکر دیا اور اب صحافی کالونی کیلئے کوشاں ہیں، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)کی صحافی برادری ہر لمحہ ان کے شابشانہ ہے ور رہے گی، انشا اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومتی احکامات کے باوجود مصطفی آباد اور نواحی دیہات میں کھاد کی بلیک میں فروخت جاری، یوریا1400کی بجائے 1450روپے جبکہ ڈی اے پی2500 کی بجائے2900روپے فروخت جاری، تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے باوجود کھاد کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ جاری، کھاد ڈیلر یوریا1400کی بجائے 1450روپے جبکہ ڈی اے پی2500 کی بجائے2900روپے میں مل رہی ہے،اسامہ کھاد سنٹر کے مطابق ہمیں سونا ڈی اے پی 2830میں مل رہی ہے اگر حکومت 2500روپے سے کم میں ہمیں دے گی تو ہم بھی سرکاری ریٹ پر فروخت کریں گے۔