پاکستان میں انصاف اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔ جی کیو ایم

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کراچی ہلاکتوں پر وفاقی وصوبائی حکومت اور کے الیکٹرک کو نوٹس کے اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ توانائی بحران پر عوام کو بے وقوف بنانے والی وفاقی حکومت’ لوٹ مار میں مصروف سندھ حکومت اور لوڈ شیڈنگ کے ذریعے عوام کا قتل عام کرنے والی کے الیکٹرک تینوں کراچی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

مگر ان کیخلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں ہوگی کیونکہ پاکستان میں انصاف ہوا ہے اور نہ ہوسکتا ہے اسلئے عوام کو ایسی ناگہانی اموات ‘ آفات اور مسائل و مصائب سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک بھر میں خود مختار ڈویژنل کونسلوں کے ذریعے مقامی خود مختاری قائم کرکے بجلی ‘ پانی ‘ گیس فراہم کرنے والے اداروں سمیت ٹیکس وصولی ‘ پولیس ‘ ٹرانسپورٹ اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے تمام اداروں کا کنٹرول ڈویژنل کونسلوں کے حوالے کیا جائے۔

بجلی و گیس چوری کے ساتھ پانی کی فروخت کو ناقابل معافی جرم قرار دیکر اس میں شامل ہر فرد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے اور سب کو یکساں سزائیں عوام کے سامنے دیکر نشان عبرت بنایا جائے تو حالات میں بہتری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہے۔