وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا، وزیراعظم پورٹ قاسم پر بجلی منصوبے کا جائزہ اور ایوانِ صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزرا اسحاق ڈار،خرم دستگیراورخواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔صوبائی قیادت سے باضابطہ ملاقات شیڈول میں شامل نہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو قاسم اتھارٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم پورٹ قاسم پاور پراجیگٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔