حکمرانوں نے کراچی کو غلاظت کا ڈھیر بنا دیا ہے، حاجی چن زیب

Karachi Garbage

Karachi Garbage

کراچی : کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جو دنیا کے تقریبا 3 درجن ملکو ں سے آبادی اوررقبہ کے اعتبار سے بڑاہے اور 70 فی صد ریونیو کما کر دینے والے اس شہر کو نااہل حکمرانوں نے کچرے اور غلاظت کے ڈھیرمیں تبدیل کردیا ہے۔

یہ بات سائبان سٹیز ن کمیو نٹی بورڈکے چیئر مین عالم علی ،مسلم لیگ( ن )کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی چن زیب ،یوسی 4 مجید کالونی کے چیئر مین فیر وز خان نے پاکستان ہائوس میں شہریوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی جو پہلے کبھی روشنیوں کا شہر، علم کا گہوارہ، رواداری وبھائی چارے کا مظہر تھا آج اپنی تباہی پر ماتم کررہا ہے۔ حاجی چن زیب، فیروز خان اور عالم علی نے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکین، ٹریفک کا سسٹم تباہ، ناجائز تجاوزات، نکاسی وفراہمی آب کا نظام تباہ ، تعلیم وصحت کا فقدان جس طرف دیکو نظر آتا ہے۔

جبکہ میئر کراچی کی100دن کی صفائی مہم فوٹو مہم بن کر ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے، عوام کو شریک اقتدار بناکر تمام ترقیاتی پبلک گورنمنٹ پارٹنر شپ کے قانون پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت