وزیراعظم کراچی والوں کو گرین لائن میٹروبس کا تحفہ دیکر ثابت کر دیا ہے ملک کے چپہ چپہ میں بسنے والے تمام افراد کی یکساں حیثیت ہے

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما وصدر انجمن تاجران منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کراچی والوں کو گرین لائن میٹروبس کا تحفہ دیکر ثابت کر دیا ہے کہ ان کی نظر میں ملک کے چپہ چپہ میں بسنے والے تمام افراد کی یکساں حیثیت ہے۔ اس منصوبے پر سندھ حکومت کی ایک پائی بھی خرچ نہیں ہو گی جبکہ روزانہ 3 لاکھ افراد اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد یہی منصوبہ کوئٹہ اور پھر آزاد کشمیر میں بھی پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور جو لوگ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔ انہیں ماسوائے ناکامی کے اور کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کی آفر ٹھکرا کر یہ منصوبہ خود لگانے کا اعلان کیا مگر بعدازاں زمین وفاق سے مانگ لی، یہ تمام اراضی محکمہ ریلوے کی ملکیتی تھی۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ اراضی دینے سے انکار کر کے اپنا صوابدیدی حق استعمال کیا ہے۔ عمران خان کہتے تھے کہ وہ یہ منصوبہ اب صرف 10 ارب میں لگائیں گے تو قوم منتظر ہے کہ منصوبے کیلئے اراضی حاصل کر کے وہ اتنی لاگت میں منصوبہ لگا کر دکھائیں یہ ممکن ہی نہیں، دعوے کرنا کچھ اور بات اور عملی جامہ پہنانا کچھ اور بات ہوتی ہے۔ حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت دیگر اپوزیشن لیڈرز جو صرف کپڑے نکالنے کے ماہر ہیں وہ خدا کے واسطے عوام کیلئے بننے والے منصوبوں کو مکمل ہونے دیں تاکہ ریلیف کے ترسے عوام کچھ ریلیف حاصل کر سکیں۔