پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل طو رپر بھر گیا

 Mangla Dam

Mangla Dam

منگلا (جیوڈیسک) پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل طو رپر بھر گیا ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ 125 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے منگلا ڈیم میں پانی جمع کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے۔

حالیہ بارشوں اور گلیشئر پگھلنے سے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی اور ڈیم مکمل طور پر بھر گیا ہے۔

منگلا ڈیم ترجمان کے مطابق ڈیم میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن گیا ہے۔ منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد تیسری مرتبہ بھرا ہے۔