پاکستان میں 2016ء کا آخری سورج غروب

2016 Last Sunset in Pakistan

2016 Last Sunset in Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) پشاور، اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک بھر میں 2016ء کا آخری سورج غروب ہوگیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، لوگ 2016ء کو الوداع کرنے اور نئے سال 2017ء کے استقبال کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔

غریب ہو کہ امیر، بچہ ہو کہ بوڑھا ہر کوئی نئے سال کو اپنے انداز خوش آمدید کہناچاہتا ہے، کراچی میں بحریہ آئی کون ، کلفٹن، ڈیفنس، سی ویو، نیٹی جیٹی، چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، لسبیلہ، گولیمار، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، فائیو اسٹار چورنگی، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس، شاہ فیصل کالونی، ملیر، کالا بورڈ، لانڈھی، کورنگی، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدیدسمیت شہر بھر میں ہی جگہ جگہ منچلے جمع ہو کر نئے سال کا آغاز کریں گے۔

نیوائرنائٹ سے پہلے سے ہی کراچی کا ساحل نو گوایریا بنادیا گیا،وہاں جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے، کنٹینر لگا کر لوگوں کو روک دیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سب کسی بھی غیرمتوقع صورت حال سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کراچی کے ساحل پر جانا ، تفریح کرنا اور تصویر بنانا منع ہے،کراچی کی انتظامیہ نے منچلوں کو روکنے کے لیے تیاریاں کرلیں،کراچی کے ساحل کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینر لگاکر سیل کردیے گئے،کنٹینر ز کے باعث آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے،ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

لاہورمیں ایفل ٹاور بحریہ ٹاؤن کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں نئے سال کا استقبال جشن منا کر اور آتش بازی کر کے کیا جائے گا۔