پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ڈرون مار گرایا

Drone

Drone

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی ڈرون پاکستانی علاقے میں داخل ہوا تھا جسے آگاہی پوسٹ کے قریب نشانہ بنا کر گرا دیا گیا۔

بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر گھس آیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارتی ڈرون جاسوسی کیلئے بیجھا گیا تھا۔

جس کا ملبہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ملبے کا فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔