پاکستان سے ملنے والی محبت نے مجھے خرید لیا ہے، رضا مراد

Raza Murad

Raza Murad

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار رضا مراد کہتے ہیں کہ پاکستان سے ملنے والی محبت نے انہیں بے مول ہی خرید لیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی باولنگ بہت اچھی ہے خاص طور پر محمد عامر تو قاتلانہ بولر ہے لیکن پاکستانی ٹیم کو اپنی بیٹنگ درست کرنے کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہے تو 84 رن کا ٹارگٹ نہیں دینا۔

رضا مراد نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والی محبت نے انہیں خرید لیا ہے۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں انہیں بہت محبت ملتی ہے۔ کراچی میں ان کے بہت سے رشتے دار ہیں جن سے ملنا انہیں اچھا لگتا ہے۔