پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 420 پوائنٹس کی تیزی

Pakistan Stock Market

Pakistan Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انویسٹر سرگرم نظر آئے اور سرمایہ کاروں کا مثبت رحجان سیمنٹ اور توانائی کے شعبے میں دیکھا گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے بین الاقوامی انڈیکس کے رواں ماہ ہونے والے جائزے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے شامل ہونے کی امید نے بھی انویسٹرز کا اعتماد بڑھا دیا ہے۔

علاوہ ازیں بنیادی شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث بھی شیئر بازار میں بینکنگ سیکٹر نے بہتر پرفارم کیا ہے، ایک ماہ کے دوران 100 انڈیکس میں 1886ء پوائنٹس کی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔