پاکستان کا مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر شدید احتجاج

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی پر تشویش ہے۔

بنگلہ دیش کے قاءم مقام سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا وہ نہیں سمجھتے کہ اس معاملے پر پاکستان کا ردعمل کمزور ہے۔ بنگلہ دیش میں عدالتی عمل پر کئی سوالیہ نشان موجود ہیں۔

مطیع الرحمان کی پھانسی پر اسمبلیوں کی قرادادیں عوامی انگوں کی عکاس ہیں۔ واضح رہے گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کے رہنما کو مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دی گئی تھی۔