پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں ،پابندیاں زیر غور نہیں ،امریکہ

Mark Toner

Mark Toner

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بعض کاروائیاں حوصلہ افزا ہیں تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کرنا ہوں گی اور شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے لئے آپریشن تیز کرنا ہوگا۔

مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان پر کسی قسم کی پابندیوں سے متعلق غور نہیں کیا جا رہا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کو پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنانے والے جنگجوؤں سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہو گا۔