پاکستان میڈیا کونسل ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے: مہر حمید انور

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے، صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور میڈیا ہائوسز پر حملوں کے ملزمان کی گرفتاری تک آواز بلند کرتے رہیں گے، مرکزی و صوبائی قیادت کا عزم، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل کا اہم اجلاس مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نو منتخب صدر محمد اصغر بھٹی کا مرکزی و صوبائی قیادت سے تعارف کروایا گیا اور تمام عہدیداران نے نو منتخب صدر محمد اصغر بھٹی کو مبارکباد دی۔

آئندہ کا لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، پاکستان میڈیا کونسل کی مزید بہتری کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا، مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے کہا کہ میں نے جو خواب دیکھا تھا آج اس کی تعبیر سامنے آ چکی ہے۔

میں دن رات ایک کرکے پاکستان میڈیا کونسل کے پلیٹ فارم پر ملک بھر کے صحافیوں کو یکجا کر دیا ہے، اب تمام مرکزی و صوبائی عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور تنظیم کی بہتری اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں، جبکہ نو منتخب صدر پنجاب محمد اصغر بھٹی نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل کو پنجاب کے ہر ضلع اور ہر تحصیل تک منظم کیا جائے گا ،تنظیم میں ورکنگ صحافیوں کو ترجیح دی جائے گی، ہم مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کے ہمراہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، اجلاس میں مرکزی سنیئر نائب صدر ایس ایم شہزاد، مرکزی نائب صدر رانا سلمان عارف، صوبائی آرگنائزر پنجاب محمد عمران سلفی، ضلعی صدر لاہور عابد چوہدری، ضلعی صدر قصور دائود قصوری، فنانس سیکرٹری لاہورشمس پیر زادا،ملک شہباز حسین نائب صدر دبئی ،صوبائی کواڈینیٹر تنویر قادری اور شاہین شاہ کواڈینیٹر صوبائی صدر پنجاب نے شرکت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126