پاکستان میڈیا کونسل کے وفد کی صدر پریس کلب لاہور شہباز میاں کو مبارکباد

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل کے وفد کی صدر پریس کلب لاہور شہباز میاں کو مبارکباد، وفد صوبائی جزل سیکرٹری و سنیئر اینکر علی رضوی، سنیئر صحافی و جزل سیکرٹری لاہور ڈویژن محمد اصغر بھٹی،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب جاوید غفاری و آرگنائزر محمد عمران سلفی، سعید احمد بھٹی ودیگر عہدیداران کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ)کے وفد نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر شہباز میاں کو مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کا پیغام پہنچایا اور گلدستہ پیش کیا۔

وفد میں صوبائی جزل سیکرٹری و قائم مقام صدر پنجاب پاکستان میڈیا کونسل و سنیئر اینکر علی رضوی، لاہور ڈویژن کے جزل سیکرٹری محمد اصغر بھٹی، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب جاوید غفاری، صوبائی آرگنائزر پنجاب و صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، نائب صدر لاہور ڈویژن و سنیئر نائب صدر پریس کلب مصطفی آباد سعید احمد بھٹی، ضلعی صدر قصور مہر دائود قصوری،ضلعی جزل سیکرٹری قصور حمید قصوری، صدر پھولنگر ندیم سندھو،سرپرست سردار امین ڈوگر،سنیئر نائب صدررانا امجد،پریس فوٹو گرافر انعام علی، جزل سیکرٹری خرم بھٹی، صدر پتوکی خورشید عالم، نائب صدرمحمدآصف،چیئرمین تحصیل چونیاںمسٹر الیاس خاں طاہر ایڈووکیٹ ودیگر نے شامل تھے۔

اس موقع پر نو منتخب صدر شہباز میاں نے پاکستان میڈیا کونسل کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل کو صحافیوں کیلئے خوش آئین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میڈیا کونسل اور مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اور میرے پینل کی بھر پور سپورٹس کی، میرے پینل کی فتح میں پاکستان میڈیا کونسل کا اہم کردار ہے، آنے والے وقت میں صحافیوں کیلئے پاکستان میڈیا کونسل بہترین کردار ادا کرے گی۔