پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے سر گرم عمل ہے

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے سر گرم عمل ہے، مہر حمید انور، پاکستان میڈیا کونسل میڈیا ہائوسز پر حملوں اور صحافیوں کے خلاف مقدمات کی روک تھام کیلئے جامعہ پالیسی پر کام کر رہی ہے، رائے اعجاز احمد، پاکستان میڈیا کونسل ملک کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم بن چکی ہے، جو صحافیوں کی مشکلات کا ازالہ چاہتی ہے، مقررین کا اظہار خیال،تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں صحافیوں کو در پیش اور ان کے حل کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے سر گرم عمل ہے۔

آئے روز میڈیا ہائوسز پر حملے اور ورگنگ صحافیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات نا قابل برداشت ہیں، پاکستان میڈیا کونسل ان کی بھر پور مذمت کرتی ہیں، حکومت میڈیا ہائوسز کو تحفظ اور صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹے مقدمے فوری خارج کرے،چیئرمین رائے اعجاز احمد نے کہا کہ ہمیشہ قلم کا استعمال کرنے والوں پر دہشت گردی کے مقدمات سمجھ سے بالا تر ہیں، انتظامیہ ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے ان کے قلم کو کمزورکرنا چاہتی ہے جسے پاکستان میڈیا کونسل کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، پاکستان میڈیا کونسل اعلی سطح پر صحافیوں کا ایک وفد تشکیل دے گی جو صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کے خلاف آواز بلند کرے گی اور آئندہ صحافیوں کے خلاف مقدمات کی روم تھام کیلئے لائحہ عمل تیار کرے گی،پاکستان میڈیا کونسل مصطفی آباد کے صدر چوہدری اصغر علی نے کہا کہ میں صحافیوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہوں صحافیوں کو جہاں بھی ضرورت پڑی میں انہیں ہر وقت تیار ملوں گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تو صیف احمد چھٹہ مرکزی نائب صدر ،ایس ایم شہزاد مرکزی سینئر نائب صدر ، عابد چوہدری صدر لاہور ،شمس پیر زادہ فنانس سیکریٹری لاہور ، عمران سلفی آرگنائزر پنجاب ، ، علی رضا راجو تحصیل صدر چو نیاں ، عابد جمال ڈوگر تحصیل صدر قصور، چو ہدری افضل جٹ تحصیل صدر پتو کی ، تنویر احمد قادری ڈپٹی انفارمیشن سیکریڑی پنجاب،شاہین شاہ بخاری پنجاب کو آرڈینیٹر ، رائو اسلم پرنس چیئر مین پتو کی، خبیب جتالا سٹی صدر الہ آباد،محمد اکرم شائقی سٹی صدر کنگن پور ، مہر بشارت صدیقی ڈویز نل نائب صدر ، ملک آصف شہزاد سٹی صدر حبیب آباد ، زاہد منہاس سٹی صدر پھو لنگر، ملک عارف علی سٹی صدر قصور، ،ڈاکٹر سیف اللہ قصوری جنرل سیکریڑی سٹی الہ آباد ،نصر خیا لی نائب صدر سٹی الہ آباد ، ذیشان چو ہدری جنرل سیکریڑی سٹی قصور ، مہر عباس چیئر مین پنجاب ، محمد احمد غا زی سینئر نائب صدر تحصیل چو نیاں ، حکیم یاسین کیمرہ مین ، میاں عبد الرزاق کیمرہ مین ، رانا ظفر اقبال ممبر ضلع قصور ، مہر دائود قصوری ضلعی صدر قصورنے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل ایک خاندان کی مانند ہے پاکستان بھر میں اگر خاندان کے کسی فرد کو کوئی مشکل ہوئی تو پاکستان بھر کے صحافی اس کے ساتھ ہوں گے، پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے کی مکمل آزادی فراہم کر رہی ہے، اب کسی ظالم کا ظلم ، کسی بابر کا جبر ہمارے قلم کو روک نہیں سکتا۔