پاکستان کا میزائل ابابیل کا پہلا کامیاب تجربہ

Missile Launch

Missile Launch

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ابابیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

میزائل ابابیل 2200 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل تجربے کی کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کامیاب تجربہ خطے کے امن اور طاقت کے توازن کیلئے اہم ہے جبکہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اہم کامیابی پر قوم اور مسلح افواج کامیابی کی مستحق ہیں۔