پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کے پی ٹی آئی بچائو مہم کے حوالے سے کنونشن کی تیاریاں مکمل

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کے “پی ٹی آئی بچائو مہم “کے حوالے سے کنونشن کی تیاریاں مکمل کارکنان میں شدید جوش و خروش، کنونشن کے حوالے سے تمام مرکزی رہنمائوں اور تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں سے رابطے مکمل کرلئے گئے ورکرز کنونشن آج شام 7 بجے انصاف ہائوس نرسری کراچی میں مرکزی رہنماء اشرف قریشی کی سربراہی میں منعقد ہو گا۔

اس ھوالے سے اشرف قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی بچائو مہم کی کامیابی عمران خان کی جدوجہد کو مزید استحکام و قوت بخشے گی اور کنونشن کے ذریعے ہم کراچی کو ایک بار پھر تحریک انصاف کا قلعہ بنا ئیں گے انہوں نے کہاکہ نظریاتی کارکنان آج کنونشن میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر