پاکستانی فلموں نے شناخت بنانا شروع کر دی: بشری انصاری

Bushra Ansari

Bushra Ansari

کراچی (جیوڈیسک) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ ٹی وی ڈرامے کے بعد فلموں میں کام کرکے اپنے فینز کو ایک نئی ورائٹی دی ہے ، پاکستانی فلموں نے پوری دنیامیں شناخت بنانا شروع کردی ہے۔

امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ملکی فلموں کے چرچے ہونے لگے ہیں ،پاکستانی فلموں کا فیسٹیول ہونا اچھا شگون ہے۔

ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب ہم فلموں کے ذریعے زرمبادلہ کمائیں گے ،ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز اور ہنر مند جس انداز سے محنت کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔

ڈرامہ انڈسٹری کے بعد فلم انڈسٹری کے احیا سے لوگوں کو روزگار کے ذرائع میسر آنے لگے ہیں جس کے لئے فلم پروڈیوسر ز کے ساتھ ساتھ ٹی وی فنکاربھی مبارک باد کے مستحق ہیں جو فلموں کو وقت دے رہے ہیں۔