پاکستان مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری شفاعت حسین نے کاتالان پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا

Parlament Catalunya

Parlament Catalunya

بارسلونا (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری شفاعت حسین نے گزشتہ روز کاتالان پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا انکے ہمراپ چوہدری عبدالغفار مرہانہ، چوہدری ثاقب طاہر، سفیان یونس اور مرزا ندیم بیگ بھی تھے۔

چوہدری شفاعت حسین کی قیادت میں وفد جب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا تو آئی سی وی کی رکن پارلیمنٹ سارہ دلااور آئی سی وی امیگزیشن امور کی نگران گابی پوبلت نے استقبال کیا وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس کے بارے میں بریفنگ سارہ ولا نے دی اس کے بعد وفد نے آئی سی وی پارٹی کے سربراہ جوان ہریرا سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری شفاعت نے جوان ہریرا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جوان ہریرا نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں مگر اس سال کاتالونیہ اور نیشنل لیول کے انتخابات کی وجہ سے یہ دورہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔

مگر ان معاملات سے فراخت کے بعد وہ پاکستان جانے میں فخر محسوس کرینگے جوان ہریرا اور سارہ ولا نے چوہدری شفاعت حسین کو بتایا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی سے بے حد متاثر ہیں کیونکہ یہ محنتی اور سیاسی شعور رکنے والی کمیونٹی ہے۔

بارسلونا (زاہد مصطفیٰ اعوان) بارسلونا کے علاقے بسوس مار میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونیوالا پاکستانی گذشتہ روز چل بسا تفصیلات کے مطابق ایک بائیس سالہ پاکستانی نوجوان گزشتہ روز زیبرا کراسنگ پر
سڑک پار کرتے ہوئے ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔