پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خاں پیرس پہنچ گئے

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خاںپیرس پہنچ گئے ۔راجہ سلمان عباسی بھی ساتھ ہیں ۔چوہدری شاہین اختر آج باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے شاندار استقبال۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خاں پیرس پہنچ گئے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائز ر شمروز الہی گھمن اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران چارلس ڈی گال ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

جبکہ چیئرمین این سی ایچ ڈی چوہدری شاہین اختر بھی دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے چوہدری شاہین اختر ۔چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔نائب صدر راجہ محمد اقبال ۔نائب صدر راجہ یعقوب ۔وائس چیئرمین حاجی مذمل ۔صدر یوتھ ونگ فرانس ذوالفقار عباسی۔جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ فرانس رضوان گھمن ۔ نائب صدر یوتھ ونگ سردار محمد اخلاق ۔ملک ندیم اعوان ۔اور دوسرے لیگی رہنماوں نے مشاہد اللہ خاں کا ائیر پورٹ پر استقبا ل کیا ۔اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

Mushahid Ullah Khan In Paris

Mushahid Ullah Khan In Paris