پاکستان مسلم لیگ (ن) شہر قائد کی تاریکیوں کا خاتمہ کریگی ۔خواجہ طارق نذیر

PML-N Karachi Asmat Anwer Mehsood News

PML-N Karachi Asmat Anwer Mehsood News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کراچی کو دہشت گردی اور لاقانونیت سے آزاد اور یہاں بسنے والی عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنے کی جدو جہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ مسلم لیگ(ن) بہت جلد شہر قائد سے تاریکیوں کا خاتمہ کرکے شہر کراچی کی بین الاقوامی حیثیت کو بحالی کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر14میں مسلم لیگ(ن) کے تحت انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود ،ترجمان سندھ اسد عثمانی ،اُمیدوار برائے چیئر مین عبدالرحمن ،وائس چیئر مین یاسر بلوچ ،قاری ضیاء الرحمن ،حاجی بشیر ،ملک غلام رسول ،حاجی سعید ،پی ٹی آئی کے انور چیمہ ،جاوید نیازی حاجی موسیٰ ،عزیز ،دائود ،اختر اکبر ،عبدالقدوس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر حلقہ یونین کمیٹی نمبر14میں مقیم مختلف برادریوں کے معززین اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں نے مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور اُس کا حمایت یافتہ پینل شہر قائد میں بلدیاتی انتخاب میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گا۔

انہوں نے حلقے کے معززین کا حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد ہمارے اُمیدوار علاقائی مسائل اور ترقی کے لئے اپنی کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ پینل کے اُمیدوار برائے چیئر مین عبدالرحمن ،وائس چیئر مین یاسر بلوچ اور کونسلرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے اعتماد کے بعد عوام کو بنیادی مسائل سے نجات اور اپنے حلقے کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرینگے۔