پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے چوہدری شمروزا لہی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

Ch Shamroz Elehi  Honors  Ceremony Paris

Ch Shamroz Elehi Honors Ceremony Paris

پیرس (زاہدمصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن ایڈوائزری کونسل یورپ کا چیئرمین بننے کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں چوہدری شمروزا لہی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ،جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شمروز الہی گھمن نے کہا کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھ پر ایڈوائزری کونسل یورپ کی ذمہ داری سونپی۔

میں انشاء اللہ محترم قائد اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے اعتماد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دن رات ایک کر دوں گا ،میں یورپ بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کو فعال بنانے میں اپنی کاوشیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ عہدہ میرے لئے اپنے قائد کی امانت ہے ۔چوہدری ریاض پاپا صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا نے کہا کہ ہمارا تعاون چوہدری شمروز الہی کے ساتھ ہے اور رہے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری شمروز الہی گھمن کے شانہ بشانہ ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اوررسیز کمیٹی کے چیئر مین علی زاہد اور چوہدری شمروز الہی گھمن کی پاکستان مسلم لیگ کے دی جانے والی قربانیوں کو قیادت نے پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے ان کو یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔جو قابل ستائیس ہیں ۔ہم یورپ بھر میں مسلم لیگ ن کا استحکام چاہتے ہیں ہمارا تعاون ہمیشہ کی طرح جاری وساریرہے گا ۔میرے قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین حاجی مذمل حسین ۔وائس چیئرمین چوہدری تاج دین سکھیرا ۔نائب صدر راجہ محمد یعقوب ۔نائب صدر سبط مزمل ۔صدر یوتھ ونگ ذوالفقار عباسی ۔چوہدری ناصر جہلم ۔راجہ محمد اقبال ۔چوہدری امجد برنالی ۔کے علاوہ درجنوں افراد نے شرکت کی ۔اور شمروز الہی گھمن کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔استقبالیہ تقریب میں کیک کاٹے گئے اور ملکی سلامتی اور میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔