پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا خصوصی اجلاس مسلم لیگ ن ہاؤس فرانس میں منعقد ہوا

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا خصوصی اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن ہاؤس فرانس میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے تمام عہدیداران اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خاں کے دورہ فرانس کے حوالے سے گفتگو کی گئی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایک ہفتہ کے دورہ پر یورپ آ رہے ہیں مشاہد اللہ خاں فرانس کے علاوہ یونان ۔بیلجیئم ۔ہالینڈ اور دوسرے یورپین ممالک کا دورہ بھی کریں گے ۔پاکستان مسلم لیگ نفرانس کے اجلاس میں صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن ۔نائب صدر راجہ یعقوب ۔نائب صدر راجہ محمد اقبال ۔وائس چیئر مین حاجی مذمل ۔سیکرٹری انفارمیشن زاہد اعوان۔صدر یوتھ ونگ ذوالفقار عباسی ۔جنرل سیکرٹری رضوان گھمن ۔اور دوسرے عہدیداران نے شرکت کی۔

Pakistan Muslim League  France Meeting

Pakistan Muslim League France Meeting