پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا اجلاس

Pakistan Muslim League France  Meeting

Pakistan Muslim League France Meeting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا اجلاس ۔چوہدری شاہین اختر کو چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس نامزد کر دیا گیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے مبارک باد ،جبکہ ملک ندیم اعوان کو چیف آرگنائزر پی ایم ایل این یوتھ ونگ نامزد کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ایک اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری ریاض پاپا صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس منعقد ہو ا جس میں پارٹی امور کے علاوہ یوم دفاع کے پروگرام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان کے حالیہ دورہ فرانس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

تمام عہدیداران نے مشاہد اللہ خان کے کامیاب دورہ کرنے اور ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ اور چوہدری شاہین اختر کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی ۔اور عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر تمام عہدیداران اور کارکنان نے متفقہ طور پر چوہدری شاہین اختر کو پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا چیئر مین نامزد کیا ۔اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کیلئے ملک ندیم اعوان کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ۔اور مبارک باد دی۔

اجلاس میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر چوہدری تاج دین سکھیرا۔آرگنائزر حاجی مذمل حسین ۔نائب صدر راجہ محمد یعقوب ۔نائب صدر ڈاکٹر محمد افضل ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر راجہ محمد اشفاق۔جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اختر حاجی چوہدری فضل الہی ۔سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان ۔نو منتخب چیف آرگنائزر ملک ندیم اعوان ۔جنرل سیکرٹری رضوان گھمن ۔اور سینئر نائب صدر سردار محمد اخلاق ۔اور دوسرے افراد شامل تھے۔