پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین کی پیرس آمد

PML Q FRANCE

PML Q FRANCE

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین کی پیرس آمد۔صدر پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ چوہدری ندیم افضل ڈھیرو کہنہ کی طر ف سے شاندار استقبالیہ ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران کی بھر پور شرکت۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین کی دو روزہ دورے پرپہنچے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ چوہدری ندیم افضل ڈھیرو کہنہ نے ائیر پورٹ پر چوہدری شفاعت حسین کا استقبال کیا ۔اور ان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔

چوہدری برادران کے دیرینہ ساتھی چوہدری فضل الہی ۔چوہدری غضنفر وڑائچ ۔چوہدری ارشد مارتھ ۔چوہدری سکندر حیات گوندل ۔چوہدری اقبال خونن۔چوہدری عدنان گل بھاگو وال ۔راجہ عبد السلام ذمہ واریہ ۔راجہ مظہر ذمہ واریہ ۔چوہدری صفدر برنالی ۔چوہدری عبد الرزاق ڈھل بنگش ۔چوہدری افراسیاب ۔کے علاوہ تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔چوہدری شفاعت حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی ہمیشہ چوہدری بردران کا بھر پور ساتھ دیا ہے ہم نے بھی اپنے دور حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔

صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری شفاعت حسین نے کہا کہ جب تک چوہدری شاہین اختر پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر رہے ہیں انھوں نے پارٹی سمیت تمام پاکستانیوں کیمونٹی کو ساتھ لے کر ق لیگ کو فرانس میں پرموٹ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اب بھی ہم اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر ق لیگ کو آگے لے کر چلیں گے ۔اور پاکستانی کیمونٹی کے مسائل حل کریں گے۔

اس موقع پر پاک پریس کلب کے تمام عہدیداران اور دوسرے صحافی بھی موجودتھے ۔اور پاکستان کی تازہ ترین صورتحال پر سوالات کئے ۔چوہدری شفاعت حسین نے مدلل جوابات دیئے۔