پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین نے غنڈہ گردی کی حدیں پار کر دی

Nabilah Butt

Nabilah Butt

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین نے غنڈہ گردی کی حدیں پار کر دی ہیں. مختلف نمبروں سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں. نیز میرے شوہر کو بھی یہ کہہ کر ہراساں کیا جارہا ہے کہ میں تمہیں اس محلے سے نکال کر دم لوں گی۔

تم نے سلطانہ شاہین سے ٹکر لی ہے.میں رات ڈیڑھ بجے اپنی گاڑی پلازہ میں پارک کرنے جارہی تھی تو اس نے دو غنڈوں کے ذریعے میرا راستہ رکوایا اور مجھے دھمکی دینے لگی کہ جو تم نے عدالت میں ہریسمنٹ کی پٹیشن دائر کی ہے اسے کینسل کرواؤ ۔ میرے انکار کرنے پر انہوںنے کہا کہ یہیں سڑک پر تمہیں لٹا دیں گے

جس پر میں اپنی جان چھڑا کر وہاں سے بھاگی. میری سی پی او ملتان صاحب سے درخواست ہے کہ مجھے میری گلی میں تحفظ دیا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ نبیلہ بٹ سابق سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ملتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا پورا محلہ میری بے گناہی کی گواہی دیتا ہے، میں جھوٹی نہیں میرا اللہ میرے ساتھ ہے۔