فیصل آباد کی خبریں 29/8/2016

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما وصدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ لڑنے اور عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے 22 اراکین کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر کے انتہائی بروقت اور دانشمندانہ قدم اٹھایا ہے۔ اب صحیح معنوں میں اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھایا جائیگا اور بھارت کا حقیقی مکار چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ7 لاکھ سے زائد بھارتی درندے وادی کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہے ہیں۔ پلیٹ گن کے ذریعے اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم اور کئی مائوں کو بے اولاد کر چکے ہیں مگر افسوس کہ دنیا کی اس طرف نظر نہیں جا رہی اس کے برعکس اگر پاکستان مین کوئی کتا بھی مارا جائے تو پوری دنیا میں بھونچال آ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینے کی کوششیں شروع کر دی جاتی ہیں یہ سب امتیازی اور جانبدارانہ ہونا ہے مگر وادی جنت نظیر کشمیر میں اتنے لوگ شہید ہو چکے مگر انسانی حقوق کے تمام نام نہاد علمبردار ہونٹوں کو سختی سے بھینچ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ پوری قوم وزیراعظم میاں نواز شریف کے اس اقدام کو قدرکی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور مخالفین بھی ان کے اس اقدام پر تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت شاہد حمید منج نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کسی عہدیدار یا کارکن کی بات پر اعتبار کرنا خود اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے کیونکہ مردہ باد کا نعرہ لگانے والے کبھی دل سے زندہ باد نہیں کہہ سکتے۔ گزشتہ دنوں جب متحدہ کے گرفتار غنڈوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ ان کا انداز قطعی طو رپر طنزیا تھا اور ان کے چہروں سے معلوم ہو رہا تھا کہ وہ یہ نعرہ انتہائی مجبوری کے عالم میں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کا بار بار پریس کانفرنس کر کے الطاف سے اعلان لاتعلقی کرنا بھی ایک فریب ہے۔ اسے بانی بھی کہا جاتا ہے اور لاتعلقی بھی کی جاتی ہے یہ سب دھوکہ فریب ہے جس میں باشعور عوام کسی صورت نہیں آئیں گے۔ ایم کیو ایم اب ناسور بن چکی ہے اور ناسور کو اگر ابتداء میں نہ پکڑا جائے تو یہ پورے جسم کیلئے روگ بنا جاتا ہے۔ 22اگست کو لگائے جانیوالوں نعروں کی باز گشت آج بھی سنائی دے رہی ہے۔ شاہد حمید منج نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی بھی ایم کیو ایم کا ذیلی ونگ ہی ہے اور سامنے لایا ہی اس لیے گیا تھا کہ متحدہ کے پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف نعرے لگیں گے۔ اگر فوج اور حکومت نے ایکشن لے لیا اور متحدہ پر پابندی لگنے کا خدشہ ہو تو ایک ایک کر کے تمام رہنما پی ایس پی میں چلے جائیں گے اور آج وہی کچھ ہو رہا ہے لہٰذا پرانے چہرے پر نئے نقاب لگانے والوں سے عوام ہوشیار باش رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ; پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 68 کے صدر شفاعت علی رانا اور سنیئر نائب صدر حافظ سعید اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر اور آزاد جموں کشمیر دونوں پاکستان کے سب سے حسین و جمیل صوبے ہونگے اور دونوں اطراف کے کشمیری بغیر روک ٹوک اور بغیر ویزے پاکستان میں گھومے پھریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر عظم نے پارلیمنٹ کے انتہائی قابل ترین 22 پارلیمنٹرینز کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر کے حافظ سعیدمظالم کے تابوت میں آخری کیلئے ٹھونکنے کا آغاز کر دیا ہے جب یہ پارلیمنٹرینز دنیا بھر میں جا کر بھارتی درندوں کے مظالم بارے بتائیں گے تو امید ہے کہ دنیا بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے پر مجبور کر دے گی۔ وادی بھر میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرانے والے مظلوم کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کا ووٹ دیں گے اور مسلم لیگ ن ومیاں نواز شریف کو یہ اعزاز حاصل ہو جائے گا کہ مسئلہ کشمیر ان کے دور میں حل ہوا ہے اور لوگ ان کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔ لیگی رہنمائوں نے عمران’ قادری اور شیخ چلی کو بھی مشورہ دیا کہ وہ انتشار کی سیاست کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے آزاد کرایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zulfiqar Ahmad

Zulfiqar Ahmad

فیصل آباد; متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت ہر سطح پر دن رات کوشاں ہے جبکہ وزیراعظم نے 22 اراکین پارلیمنٹ کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر کے ان کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ وہ عالمی ضمیر کو جنجھوڑنے کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کا وعدہ کیا اور اس سلسلہ میں ایک قرار داد بھی پاس کی مگر افسوس کہ یہ قرار داد آج تک اپنی فائنل سے ہی باہر نہیں نکل سکی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ بھی ظالموں کے آگے سر جھکاتا ہے اور مظلوموں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 94کشمیری جولائی سے اب تک شہید جبکہ 4ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں تاہم کسی بھی ملک نے اس جانب توجہ نہیں دی اور نہ ہی کسی نے مذمتی بیان دیا۔ وزیراعظم نے بلاامتیاز ایسے پارلیمنٹرینز کا انتخاب کیا ہے جو عالمی سطح پر اس مسئلے بارے صحیح طریقہ سے آواز اٹھا سکتے ہیں اور ان کا تعلق صرف مسلم لیگ ن سے نہیں بلکہ تحریک انصاف’ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق سے بھی ہے۔ بلاشبہ وزیراعظم کا یہ اقدام لائق تحسین ہے اور اسے ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا’ چیئرمین ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ سینئر نائب صدر طارق محمود قادری ودیگر عہدیداران رانا خالد محمود’ شیخ زاہد’ چوہدری عبدالحمید’ مرزا دائود ابراہیم’ میاں عابد’ رانا عبدالحمید’ شکیل عابد بھٹی اور عرفان منج نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا الطاف حسین سے دوبارہ اعلان لاتعلقی دراصل کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ جس وقت وہ بھیڑ یا دھاڑ رہا تھا اس وقت یہ تمام لوگ تالیاں بجا اور واہ واہ کر رہے تھے اس وقت ان میں کسی کو اتنی جرات نہیں تھی کہ اس کو روکتے اور پاکستان کیخلاف بات کرنے پر موقع پر ہی اعلان لاتعلقی کرتے جب سکیورٹی فورسز کا ڈنڈا چلا تو فوراً اعلان لاتعلقی کر دیا مگر ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ وہ ہمارے بانی ہیں یہ کیسا اعلان لاتعلقی ہے جس میں ہاں بھی ہے اور ناں بھی قوم ایسے اعلان لاتعلقی کو مسترد کرتی ہے جبکہ پاکستان بھر کے تاجر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی پر فی الفور پابندی عائد کرتے ہوئے الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کرے تاکہ اسے اس کے انجام تک پہنچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Haji Abdul Hfeez Bawa

Haji Abdul Hfeez Bawa

فیصل آباد :امیدوار سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ فاروق ستار کاالطاف سے اعلان لاتعلقی محض دکھاوا اور قوم کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے جس روز اس بھیڑئے نے پاکستان اورفورسز کو گالی دی تھی اس روز اگر فاروق ستار سمیت متحدہ کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اس سے لاتعلقی کا اظہار کرکے مستعفی ہو جاتے تو ہم انہیں محب وطن ضرور سمجھتے مگر صرف دکھاوے کے اعلان لاتعلقی کو پوری قوم تسلیم نہیں کررہی ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی ٹوٹل الطاف کے انڈر کام کرتی ہیں اور وہاں احکامات بھی اس کے چلتے ہیں اس لیے یہ کہنا کہ اب الطاف کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں رہا بالکل غلط ہے ‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر ایم کیو ایم پر پابند ی عائد کرے اور حکومت بھی اس ریگستان کے مولاجٹ کو لندن سے پکڑ کر پاکستان لائے اورمکاچوک میں عدالتی فیصلے کے بعد پھانسی دے تاکہ پھر کوئی اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہ سکے’ عبدالحفیظ باوا نے مزید کہا کہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا تھا اور اس کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔ اورہر انگلی کاٹ دی جائے گی۔