پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خاں آج پیرس آئیں گے

Mushahid Ullah Khan

Mushahid Ullah Khan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خاں آج پیرس آئیں گے۔ چوہدری شاہین اختر آج باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خاں آج پیرس آئیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل لی گئی ہیں ۔مشاہد اللہ خاں سابق وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائز ر شمروز الہی گھمن اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران چارلس ڈی گال ائیر پورٹ پر استقبال کریں گے ۔جبکہ مشاہد اللہ خاں کے اعزاز میں استقبالیہ کی تیاریا ں کی گئی ہیں۔

،جبکہ چیئرمین این سی ایچ ڈی چوہدری شاہیں اختر بھی دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔