پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے اعزاز۔ شیخ وسیم اکرم پیرس گیارہ انجمن تاجران پیرس کے صدر نامزد

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے ایک اور اعزاز۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم پیرس گیارہ انجمن تاجران پیرس کے صدر نامزد ہو گئے۔آج صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کریں گے ۔پاکستانی کیمونٹی کی طر ف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم پیرس گیارہ انجمن تاجران پیرس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

شیخ وسیم اکرم پاکستا ن مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔شیخ وسیم اکرم پیرس کے مشہور علاقے میں پہلے پاکستانی ہیں جن کا شمار مضبوط بزنس مینوں میں ہو تا ہے۔ شیخ وسیم اکرم کے انجمن تاجران پیرس کا صدر منتخب ہونے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور پاکستانی کیمونٹی نے شیخ وسیم اکرم کو مبارک باد دی ہے۔ادھر شیخ وسیم اکرم آج فرانس کے صدر فرانسوا اولاند سے الیزے پیلس میں ملاقات بھی کریں گے۔

جس میں پیرس گیارہ کے تاجران کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے بات چیت ہو گی ۔شیخ وسیم اکرم نے بتایا کہ فرانس کے صدر سے میری ملاقات پاکستانیوں نے لئے اعزاز کی بات ہے ۔اس ملا قات میں پاکستانی کیمونٹی کے مسائل کے حوالے سے بھی صدر فرانسوا اولاند کو آگاہ کیا جائے گا۔