پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملیر کے عہدیداروں کا رشید صدیقی کو نائب صدر بننے پر مبارکباد

PML N Youth Wing Malir Karachi

PML N Youth Wing Malir Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈسٹرکٹ ملیر کے نائب صدر مولانا محمد یعقوب ،PS-129کے نائب صدر جہانگیر حسین ،جنرل سیکریٹری شفیع اللہ ،جوائنٹ سیکریٹری محمد سلیم و دیگر عہدیداروں نے رشید صدیقی کو مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کا نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ علی اکبر شاہ گوٹھ ،بن قاسم ٹائون ضلع ملیر کے کارکنان اور عوام میں رشید صدیقی کو کراچی ڈویژن یوتھ ونگ کا ذمہ دار بنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کارکنان اور عوام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ رشید صدیقی بنگالی کیمونٹی کے بھر پور آواز اور اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

فخر پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں ہر سطح پر تعمیر و ترقی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر مسلم لیگ(ن) کے پیغام کو عام کرینگے۔

جاری کرد ہ:۔ میڈیا سیکریٹری