پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ چوہدری شاہین اختر، چوہدری ریاض پاپا

Chuhdary Shaheen Akhtar

Chuhdary Shaheen Akhtar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف پانامہ لیکس میں سرخرو ہوں گے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی فہم و فراست اور ویڑن سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے۔

ملک مسائل اور مشکلات کے گرداب سے نکل چکا ہے پاکستان کے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا منشور عوام کی ترقی اور ملکی خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے مسلم لیگ ن اور بالخصوص وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پالیسیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک ترقی ی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر اور صدر چوہدری ریاض پاپا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن نے2013میں اقتدار سنبھالا ملکی حالات ابتر تھے تا ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کی ہمہ وقت کاوشوں اور بہترین حکمت عملی سے آج وطن عزیز میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تبادو برباد کرنے کے لیے پاک افواج کی کاوشوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے جب کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے پاور پلانٹس لگائے گئے۔