28 مئی کو نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کردیا۔ نواز وڑائچ

Takbeer Day

Takbeer Day

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ اور نائب صدر علی شرافت نے 28 مئی یوم تکبیر کے مبارک دن کے موقع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 28 مئی کو میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کردیا اور بھارت کے ایٹمی دھماکہ کے جواب میں پاکستان نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے اور انشاء اللہ 2018 تک انرجی کے بہران کو ہماری حکومت ختم کردئے گی اور اپنی شاندار کارکردگی پر دوبارہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔عمران خان جو کہتا تھا کہ پانامہ لیکس آف شور کمپنی بنانا ٹیکس بچانے کیلیئے بنائی جاتی ہے اور ایک ماہ تک شور ڈالتا رہا پھر اچانک اپنی آف شور نکل آئی تو وہ آف شور کمپنی جائز ہوگی ۔انشاء اللہ میاں نواز شریف اس بہرانوںکابھی ڈٹ کر مقابلہ کرئے گی اور سرخرو ہوگی ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ میاں نوازشریف بہت جلد صحت یاب ہو کر واپس پاکستان آئیں گے۔

Chaudhry Mohammad Nawaz Warriach

Chaudhry Mohammad Nawaz Warriach