پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) کرائسٹ چرچ کا میدان کچھ ہی دیر بعد پاک کیوی ٹیسٹ میچ کا کڑا امتحان بننے کو ہے۔ پہلے خوفناک زلزلے نے دل ہلائے اور اب کھلاڑی طوفان لانے کو تیار ہیں۔

بھرپور فِٹنس اور پریکٹس والے کرکٹر اِن ایکشن ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ بادل بھی آنکھیں دکھا رہا ہے، جمعرات بلکہ جمعہ کو بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

کپتان مصباح الحق نے فتوحات کی سلور جوبلی منانے پر نظریں جما لیں۔ ادھر میزبان کپتان کین ولیم سن کا کڑا امتحان ہو گا۔

ترپن ٹیسٹ میچوں میں چوبیس میں کامیابی، صرف آٹھ میں شکست شاہینوں کو کیویز پر واضح برتری حاصل ہے۔ انیس سو پچاسی سے ابھی تک کیویز کا شاہینوں کو ہرانے کا خواب پورا نہیں ہو سکا۔