پاکستان کے جوہری معاملات پر کوئی ڈیل نہیں ہو گی: اعزاز چودھری

Aizaz Ahmad Chaudhry

Aizaz Ahmad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات انتہائی مثبت رہی۔

ملاقات میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف اور صدر براک اوباما کے درمیان ملاقات بہت اہم ہو گی۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ جوہری ہتھیار پاکستان کی حفاظت کیلئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی کسی اور ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونی چاہیے۔

اعزاز چودھری نے کہا افغان حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا ہے، افغانستان میں امن سے خطے میں امن ہو گا۔