مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب آج منعقد ہو گی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے کارکنان کی جانب سے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب (آج) مورخہ 23 اکتوبر 2016ء بروز اتوار شام 5 بجے مرکزی آفس پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی سٹی ایریا PS-120گولڈن ٹائون مین بازار روڈ پر منعقد ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے ضلع کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے کارکنان اور عوام سے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری