پاکستان میں سرچ آپریشن میں تیزی آ رہی ہے : رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیئے ، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئیے، پنجاب کے مخصوص علاقوں میں سرچ آپریشن ہو رہا ہے ، سیکورٹی ادارے مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بھی محفوظ پناہ گاہ اور نوگوایریا نہیں رہا۔

جنوبی پنجاب میں بھی کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ۔ روزانہ کی بنیادوں پر مشترکہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ آپریشن پاکستان کی بقا کا آپریشن ہے۔ پاکستان پولیس ، سی ٹی ڈی اور رینجرز سب کے لیے برابر ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف ہر شہری کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا ، دہشت گرد درندے ہیں ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی۔

دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ان کے رابطہ کاروں کو بھی پکڑا جاتا ہے زیر حراست افراد کی تحقیقات کی روشنی میں بھرپور کارروائیاں کی گئی ہیں۔