پاکستان آنے کے لیے موقعے کے تلاش میں ہوں، ارجن کپور

Arjun Kapoor

Arjun Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم اسٹار ارجن کپور کہتے ہیں کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی پاکستانی ہے اس لیے وہ یہاں آنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ان کا ورثہ پاکستان میں ہے کیونکہ ان کے دادا کا تعلق پشاور سے ہے، اس کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پاکستانی ہے۔

جن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں لیکن وہ خود پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہیں، وہ یہاں آنے کے لیے خاص موقع کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ اپنے مداحوں کو خوش کر سکیں۔

ارجن کپور کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم ”کا اور کی“ کا موضوع عام کہانیون سے مختلف ہے اوہ پر امید ہیں کہ اس فلم کو پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوان پسند کریں گے۔