فاٹا میں امن لوٹ آیا ہے جبکہ ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا

Meeting

Meeting

مہمند ایجنسی : گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا میں امن لوٹ آیا ہے جبکہ ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور باعزت واپسی کاعمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا۔

وہ جمعرات کے روز گورنر ہاوس پشاورمیں یواین ایچ سی آر اور فاٹاڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے اظہارخیال کررہے تھے۔ اس موقع پرپاکستان میں یواین ایچ سی آر کا نمائندہ اندریکاراتوتے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدامحمد وزیر، جی او سی 46 انجینئرنگ ڈویژن میجرجنرل انوارالحق، ڈی جی ایف ڈی ایم اے اورفاٹاسیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی موجودتھے۔مفاہمت کے تحت یواین ایچ سی آر فاٹا کی تین ایجنسیوں جنوبی وزیرستان، کرم اور اورکزئی ایجنسی کے غریب اور مستحق عوام کیلئے 1.45 ملین ڈالر امداد دے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے فاٹاکے غریب عوا م کی مدد کرنے پر یواین ایچ سی آر کے اس اقدام کوسراہا اور شکریہ ادا کیاجس کے تحت تقریباًجنوبی وزیرستان، کرم اور اورکزئی ایجنسی کے 4800 متاثرہ خاندانومیں 2500 ٹینٹ، 10,000 شیٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔گورنرنے کہاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ۔ فاٹاکے عوا م نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری فاٹا کے عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

Meeting

Meeting

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی وبحالی سمیت انفراسٹرکچرکی بحالی ،تعمیرنوجامع منصوبوں پرعملدرآمد جاری ہے اور اس ضمن میں وسائل کی کمی کو اڑے نہیںآنے دیاجائے گا۔گورنر نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ قبائلی علاقہ جات کی تعمیرنو سمیت جامع منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے تاکہ قبائلی عوام کا احساس محرومی ختم کیاجائے اور ا نہیں قومی دھارے میں لایاجائے تاکہ وہ بھی قومی ترقی میں اپنا بہترکردار ادا کرسکیں اور اس ضمن میں فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق اصلاحات لائے جا رہے ہیں۔