27 واں آل پاکستان پہلا قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا اعلان

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکبر اعظم شوٹنگ بال کلب عمر کوٹ کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے27 واں آل پاکستان پہلاشہید زوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 27 تا29 جنوری عمر کوٹ میں کھیلا جانا تھا حالیہ ہونے والی بارشوں کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کر دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ 3فروری تا 5 فروری عمر کوٹ میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب نوڈیرو لاڑکانہ سندھ اور العثمان شوٹنگ بال کلب اوکاڑہ پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر بہبودآبادی حکومت سندھ سید پیر علی مردان شاہ ہونگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر