پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے رہنما راو عارف ندیم کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات

Syed Khurshid Shah

Syed Khurshid Shah

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے رہنما راو عارف ندیم کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات۔

ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ اوورسیز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمات کو منعظم کرنے کے حوالے سے بات چیت۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے رہنما راو عارف ندیم کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ہوٹل میں ملاقات کی۔

راو عارف ندیم نے ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ اوورسیز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمات کو منعظم کرنے کے حوالے سے بھی سید خورشید شاہ کوآگاہ کیا ۔سید خورشید شاہ نے راو عارف کی پارٹی کے لئے دی جانے والی خدمات کی تعریف کی۔