پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں خواتین ہمیشہ بااختیار رہی ہیں: عمران ظفر لغاری

PPP MNA Imran Langhari Taqreeb

PPP MNA Imran Langhari Taqreeb

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) برائٹ فیوچر اکیڈمی خیرپور ناتھن شاہ میں بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈولپمینٹ پروگرام تحت بیوٹیشن کے شارٹ کورس کے لیے طالبات میں آفر لیٹر تقسیم کیے جانے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسیمبلی عمران ظفر لغاری اور ڈی ایم سی دادو فدا حسین کھوسو نے مہمان خصوصی کے طوپر پر شرکت کی ۔تقریب میں ایم این اے عمران ظفر لغاری نے سلائی اور بیوٹیشن کے شارٹ کورس کے لیے60طالبات میں آفر لیٹر تقسیم کیے۔

اس موقعے پر عمران ظفر لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں خواتین ہمیشہ بااختیاررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جو پروگرام شروع کیا تھا اسی پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے بلاول بھٹو کی کوششیں جاری ہیں۔